حکومت کا آبی ذخائر کے مسئلہ سے نمٹنے کے لئے 5 ڈیم بنانے کا فیصلہ

چنیوٹ ڈیم، سیوک ڈیم، کھوڑی ڈیم، ڈھڈیال ڈیم، سکردو ڈیم تعمیر کرنے کا منصوبہ تیار

حکومت نے ملک میں آبی ذخائر کے مسئلہ سے نمٹنے کے لئے 5 ڈیم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت آبی وسائل کے ذرائع کے مطابق حکومت نے چنیوٹ ڈیم (0.85 ایم اے ایف)، سیوک ڈیم (5 ایم اے ایف)، کھوڑی ڈیم (6 ایم اے ایف، ڈھڈیال ڈیم (1.00 ایم اے ایف)، سکردو ڈیم ( 3.20 ایم اے ایف) تعمیر کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا ہے۔ حکومت پانی کے مسئلہ سے نمٹنے کے لئے اس تجویز پر بھی عمل پیرا ہے کہ ملک میں دستیاب قیمتی پانی کے باکفایت استعمال کے لئے آبپاشی کے لئے چھڑکاؤ اور ڈرپ کے ذریعے آبپاشی سے متعلق جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جائے۔ یاد رہے کہ گزشتہ عشرہ میں واپڈا کے ذریعے پانی ذخیرہ کرنے کے لئے منگلا ڈیم ریزنگ (2.88 ایم اے ایف)، گومل زام ڈیم (0.892 ایم اے ایف)، ست پارہ ڈیم (0.053 ایم اے ایف) اور دراوٹ ڈیم ( 0.089 ایم اے ایف) مکمل کئے گئے ہیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.