مریم اورنگزیب کا یارو حیات کی برسی پر پیغام

مریم اورنگزیب کا یارو حیات کی برسی پر پیغام

سابق وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے پی ٹی وی کے سابق ڈائریکٹر اور پروڈیوسر یاور حیات خان کی دوسری برسی پر اپنے پیغام میں ان کی خدمات پر انہیں زبردست انداز میں خراج عقیدت پیش کیا ہے. مریم اورنگزیب نے کہا کہ یاور حیات پی ٹی وی ڈرامہ کے معمار اورایک منفرد تخلیق کار کے طورپر ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ یاور حیات پی ٹی وی کے معماروں اور ڈرامہ کو ایک نئی جہت سے روشناس کرانے والوں میں شامل ہیں۔جھوک سیال، سمندر، نشیمن، کُنڈی، دہلیز، ساحلِ گمشدہ، مورت، سمیت ان کی تخلیقات کا ایک سلسلہ ہے جو ان کی صلاحیتوں اور اپنے کام سے لگن کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کوصبرجمیل دے.

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.