فیروزہ کی سحر انگیز پرفارمنس

فیروزہ کی سحر انگیز پرفارمنس

سٹیج کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ فیروزہ علی کی نورجہاں کے گیت پرشاندار پرفارمنس نے حاضرین کو اپنے سحر میں جکڑ لیا۔اداکارہ فیروزہ علی ڈانس میں خاص مہارت رکھتی ہیں۔فیروزہ نے بتایا کہ ان دنوں ڈرامہ ”عاشق تے فقرے“کر رہی ہوں جس میں میڈم نورجہاں کے گیت پر پرفارم کررہی ہوں جسے بہت سراہا جارہا ہے.

میرے خیال میں اچھا فنکار وہی ہے جس کو عوام پسند کریں ۔بچپن سے خواہش تھی کہ ڈانس میں مقام بناو ¿ں اور آج عوام کی پسندیدگی سے لگتا ہے کہ میں اپنا مقصد پورا کرنے میں کامیاب ہورہی ہوں۔ اُن کا یہ بھی کہناتھاکہ آج ہمار سٹیج ترقی کے منازل طے کررہا ہے اگر اس پرسینئرز خاص توجہ دیں تو آنے والوں دنوں میں ہمارا سٹیج ماضی کی طرح عروج حاصل کرسکتا ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.