ماڈل ایان علی کا سوشل میڈیا پر بیان نئے انکاشافات

ائیرپورٹ پر میرے ساتھ سابق صدر آصف زرداری کا پی اے اور رحمان ملک کا بھائی خالد ملک بھی تھا

کرنسی سمگلنگ کیس، ماڈل ایان علی کا سوشل میڈیا پر بیان ، ماڈل ایان علی نے کیس کی تفتیش پر نئے سوالات اٹھا دئیے ایان علی کے سابق صدر آصف زرداری کے پی اے اور رحمان ملک کے بھائی پر سوالات بناء کسی وجہ کے مجھ پر منی لانڈرنگ کے سنگین الزامات لگائے گئے، 4 سالوں سے میں شدید اذیت ناک حالات سے گزر رہی ہوں، ائیرپورٹ ویڈیو کے مطابق اسلام آباد ائیرپورٹ پر میں اکیلی نہیں تھی ائیرپورٹ پر میرے ساتھ سابق صدر آصف زرداری کا پی اے اور رحمان ملک کا بھائی خالد ملک بھی تھا، نہ تو ان دونوں کو گرفتار کیا گیا، نہ ہی میری ایف آئی آر میں ان دونوں کا نام ہے، دونوں کا تفتیش کا حصہ کیوں نہیں بنایا گیا،

ماڈل ایان علی نےکہا ہے کہ وہ کیسز کی ازسرنو پیروی کرے گی جبکہ پہلے بھی وکلاء تبدیل کئے، اک بار پھر تمام کیسز کے وکلاء تبدیل کر رہی ہوں، تمام کیسز کی ازسر نو پیروی کا آغاز کروں گی، ایان علی نے کہا کہ صحت کی خرابی اور ذہنی کیفیت کی وجہ سے کیسز کی پیروی نہیں کر سکی ماڈل کا مزید کہنا تھا کہ میری ذات نے پاکستان اور پاکستانیوں کو کوئی نقصان نہین پہنچایا، لوگ جو باتیں کر رہے ہیں، بہت جلد ان سب کو جواب دوں گی، میرے جوابات افواہیں پھیلانے والے سب لوگوں کو چپ کروا دیں گے.

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.