8نومبر یاد ہے ناں. "ٹھگز ٓاف ہندوستان” ان پاکستان   

عامر خان کی نئی فلم "ٹھگز ٓاف ہندوستان" کو سنسر سرٹیفیکیٹ مل گیا، آٹھ نومبر کو سینماؤں کی زینت بنے گی۔

امیتابھ بچن، کترینا کیف اور فاطمہ ثناء شیخ جیسے ستاروں سے سجی فلم بالی ووڈ کی مہنگی ترین فلم ہے۔
بالی ووڈ کے معروف پروڈکشن ہاؤس یش راج فلمز کی نئی پیشکش” ٹھگز آف ہندوستان” کو پنجاب فلم سنسر بورڈ نے سینماؤں میں نمائش کی اجازت دے دی ہے۔ ڈسٹری بیوشن کلب کے زیرِ اہتمام "ٹھگز آف ہندوستان "جمعرات آٹھ نومبر کو سرکٹ کے تمام سینماؤں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔ فلم کو گذشتہ روز سنسر شو کیلئے پیش کیا گیا جسے تمام اراکین سنسر بورڈ نے بغیر کسی کَٹ کے عام نمائش کی اجازت دے دی۔ ڈائریکٹر وجے کرشنا اچاریہ کی ڈائیریکشن میں بننے والی فلم کی خاص بات مسٹر پرفیکٹ عامر خان اور امیتابھ بچن کی ایک ساتھ موجودگی ہے جو اپنے طویل کیرئیر میں پہلی بار پردہ سیمیں پر نظر آئیں گے۔کترینا کیف نے فلم میں ثریا نامی رقاصہ کا کردار ادا کیا ہے جس پر فلمائے گئے دو گیت فلم بینوں میں پہلے ہی مقبول ہو چکے ہیں جبکہ دنگل گرل فاطمہ ثناء شیخ کا ایکشن اور مار بھی فلم کی ہائی لائیٹس میں شامل ہیں۔ تجزیہ نگاروں کے مطابق” ٹھگز آف ہندوستان” باکس آفس پر بزنس اور کامیابیوں کے نئے ریکارڈ قائم کرے گی  

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.