کرپشن کا خاتمہ,کمرشل ڈرامہ, الحمراء میں بن گئی کمیٹی

کرپشن کا خاتمہ,کمرشل ڈرامہ, الحمراء میں بن گئی کمیٹی

صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے لاہور آرٹس کونسل الحمرا کے تحت ہونے والے تمام کمرشل ڈراموں کی تاریخ دینے کے حوالے سے ایک کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایات جاری کی ہیں. جس کی منظوری کے بعد الحمراء میں کمرشل ڈرامے اسٹیج کرنے کی اجازت ہوگی. اس پانچ رکنی کمیٹی کے سربراہ صوبائی وزیر برائے اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان ہونگے جبکہ دیگر ممبران میں سیکرٹری انفارمیشن, چیئرمین الحمراء آرٹس کونسل, ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمراء آرٹس کونسل اور ڈائریکٹر آرٹس اینڈ کلچرالحمراء ہونگے.واضح رہے الحمراء آرٹس کونسل میں پیش ہونے والے کمرشل ڈراموں کی تاریخ دینے کے لئے سینئر اداکاروں, ڈائریکٹر اور پروڈیوسر کو ترجیح دی جائے گی.

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.