سالگرہ 30ستمبر کو مناتی ہوں, گوگل اور وکی پیڈیا غلط ہیں

ریما خان کی وضاحت

ہدایتکارہ ریما نے گوگل اور وکی پیڈیا پر درج اپنی تاریخ پیدائش کو غلط قرار دیدیا .ریما نے کہا کہ ان کی درست تاریخ پیدائش 30ستمبر 1977ہے .میرے قریبی دوست اور احباب مجھے 30ستمبر کو ہی سالگرہ کی مبارکباد کا پیغام دیتے ہیں . پاکستان میں ہوں یا امریکہ میں اپنی سالگرہ 30ستمبر کو ہی مناتی ہوں اس سال میں نے امریکہ میں اپنے شوہر ڈاکٹر طارق شہاب اور بیٹے کے ہمراہ منائی, جس میں میری چند سہیلیاں اور سسرال کے قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی تھی میری خوش قسمتی ہے کہ مجھے بہت ہی پیار کرنے والا شوہر ملا ہے شوشل میڈیا پر بعض حاسدین میرے بارے میں ڈس انفارمیشن پھیلانے ہیں . میں پاکستان آتی جاتی رہتی ہوں کیونکہ میرے والد علیل ہیں تو میں ان کی خدمت کی غرض سے کبھی پاکستان میں قیام بڑھا بھی لیتی ہوں اب اس بات سے اگر کوئی میرے اور شوہر کے درمیان اختلافات کی بات کرتا ہے تو میری دعا ہے کہ اللہ اسے نیک ہدایت دے سالگرہ پر میرے شوہر نے ہر سال کی طرح اس سال بھی بہت خوبصورت تحفہ دیا اور کی مالیت نہیں اس محبت اور خلوص کی قمیت کروڑوں سےبھی زیادہ ہے اس موقع پر ڈاکٹر طارق شہاب نے بھی گفتگو کرتےہوئے کہا کہ ہم بہت اچھی اور خوشگوار زندگی بسر کررہےہیں .پاکستان میں روزانہ اڑنے والی افواہوں کے بارے میں کیا کہا جاسکتا ہے .یہ کوئی نئی بات نہیں امریکہ میں اگر کوئی غلط بے بنیاد الزام لگائے تو اسکے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جاسکتی ہےمگر پاکستان میں سب کچھ چلتا ہے ہمارا بیٹا ہی ہماری کائنات ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.