بدھائی ہو 100کروڑ کے کلب میں شامل

بدھائی ہو 100کروڑ کے کلب میں شامل

ڈسٹری بیوشن کلب کی کامیڈی ڈرامہ فلم ’’ بدھائی ہو‘‘ کا چھکا ،باکس آفس پر 100کروڑسے زائد کما لئے ۔
ریلیز کے تیسرے ہفتے میں بھی فلم کا بہترین بزنس جاری ، بڑے ستاروں کی فلموں کو منافع میں پیچھے چھوڑ دیا ۔
منفرد موضوعات کی حامل فلموں میں اداکاری سے شہرت حاصل کرنے والے بالی وڈ فنکار آیوشمن کھرانہ اور ثانیہ ملہوترا کی نئی فلم ’’ بدھائی ہو‘‘ نے دنیا بھر میں100کروڑ سے زائد بزنس کرکے نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے ۔ ٹریڈ حلقوں کے مطابق ’’ بدھائی ہو‘‘ کی خاص بات یہ ہے کہ ریلیز کے تیسرے ہفتے میں بھی فلم کی ڈیمانڈ کم نہیں ہوسکی اور فلم اپنے مقابلے میں ریلیز ہونیو الی دیگر تمام فلموں کو بزنس میں باآسانی مات دے رہی ہے ۔ فلم نے ریلیز کے پہلے ہفتے میں 50کروڑ بزنس کیا تھا جبکہ ریلیز کے تیسرے ہفتے میں 100کروڑ کا ہندسہ بھی پارکرلیا یہی نہیں فلم نے مجموعی بزنس میں اکشے کمار کی گولڈ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔ ٹریڈ حلقوں کے مطابق دیوالی کے موقع پر ریلیز ہونے والی ’’ ٹھگز آف ہندوستان ‘‘ کی نمائش کے ساتھ فلم کے باکس آفس بزنس کو بریک لگے گی تاہم اسے سے قبل ہی یہ فلم منافع کے اعتبار سے دو ہزار اٹھارہ میں بالی وڈ کی کامیاب ترین فلموں میں شامل ہوچکی ہے ۔ فلم نے پاکستانی سنیماؤں میں بھی مجموعی طور پر کروڑوں سے زائد بزنس کیا ہے ۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.