سپاہی مقبول حسین صرف سپاہی نہیں,جنرل ہے, فیاض الحسن چوہان

سپاہی مقبول حسین صرف سپاہی نہیں,جنرل ہے, فیاض الحسن چوہان

صوبائی وزیر برائے اطلاعات و ثقافت نے کہا ہے کہ سپاہی مقبول حسین صرف سپاہی نہیں ،ایک ایسا فوجی جنرل ہے جس پر ہماری پاک فوج اور قوم کو فخرہے ،اس کا کارنامہ پاک فوج کے عزم کی علامت ہے، ان خیالات کا اظہارانھوں نے الحمراء میں پیش کئے جانے والے سٹیج ڈرامہ’’سپاہی مقبول حسین ‘‘کی افتتاحی تقریب میں کیا۔ انھوں نے کہا کہ ہماری فوج کا ہر سپاہی مادر ملت کی حفاظت کرنے کا عزم لئے ہوئے ہے ، انھوں نے چئیرمین الحمراء توقیر ناصر، کیپٹن عطا محمد خان ، ذوالفقار علی زلفی ، ڈرامہ رایئٹر اصغر ندیم سید، اداکار راشد محمود سمیت تمام فنکاروں کو خراج تحسین پیش کیا۔چیئرمین الحمراء توقیر ناصر نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاہورآرٹس کونسل کی یہ روایت ہے کہ ہم اپنے قوم ہیرو زکی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھتے ہوئے عوامی آگاہی کے لئے ان کے کارنامے کو ڈراموں کے ذریعے منظر عام پر لاتے رہتے ہیں۔یہ ڈرامہ سپاہی مقبول حسین کی زندگی کے کارناموں اورانکی حب الوطنی پر مبنی ہے جسے ملک کے نامور رائیٹر اصغر ندیم سید نے تحریہ کیا ہے ۔چیئرمین الحمراء توقیر ناصر نے ڈائریکٹر آرٹ اینڈ کلچر ذوالفقار علی زلفی کو یہ ڈرامہ مختصر مدت میں مکمل کرنے پر ان کے کام کی تعریف کی۔واضح رہے سپاہی مقبول حسین کا کردار صدارتی تمغہ حسن کارکردگی حاصل کرنے والے سینئر اداکار راشد محمود ادا کررہے ہیں۔اس ڈرامے کے ہدایت کار قیصر جاویداور عامر نوازہیں۔یہ ڈارمہ10نومبر2018 تک الحمراء ہال نمبرIIمیں روانہ شام 7:00بجے دکھایا جائے گا.

You might also like

Comments are closed.