ڈائریکٹر جاوید رضا کے بھتیجے کی منگنی, شوبز شخصیات کی شرکت

ڈائریکٹر جاوید رضا کے بھتیجے کی منگنی, شوبز شخصیات کی شرکت

پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر ڈائریکٹر جاوید رضا کے بھتیجے اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما انجم بٹ کے بیٹے ارسلان بٹ کی منگنی اقراء مظہر کے ساتھ انجام پائی. تقریب میں سیاسی سماجی اور شوبز شخصیات نے شرکت کرکے تقریب کو چار چاند لگا دئیے .تقریب میں سابق سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال, سینئر اداکار راشد محمود, افتخار ٹھاکر, سید سہیل بخاری, گلوکار انور رفیع , پیپلز پارٹی پنجاب کے نائب صدر اسلم گل, روبینہ, عائشہ, عروج سمیت دیگر نے شرکت کی.اس موقع پر مہمانوں نے ارسلان بٹ کو منگنی کی مبارکباد اور نیک تمناؤں کے ساتھ دعائیں دیں. ڈائریکٹر جاوید رضا نے کہا کہ میری اصل طاقت میرے شوبز سے وابستہ افراد ہیں. آج میری خوشی میں ان سب کا شریک ہونا میرے لئے باعث افتخار ہے. راشد محمود ,افتخار ٹھاکر اور انور رفیع نے کہا کہ جاوید رضا فلم انڈسٹری کے مایہ ناز ڈائریکٹر ہیں ان کے کریڈٹ پر شاہکار فلمیں ہیں .اس طرح کے ایونٹ مل بیٹھنے کا ایک بہانہ ہوتا ہے اسی بہانے آج جاوید رضا سے ملاقات ہوگئی. جاوید رضا نے کہا کہ وہ آجکل ایک فلمی پراجیکٹ پر کام کررہے ہیں فلم انڈسٹری میں جدت آگئی ہے نئے لوگوں کو لانا وقت کی ضرورت ہے پرانے چہروں کی جگہ نئے چہروں کو لانا ہوگا میری فلم میں پرانے اور نئے لوگ شامل ہوں گے.

You might also like

Comments are closed.