ڈاکٹرصغرا صدف کا مسلم ہینڈز نوٹنگم کا دورہ

ڈاکٹرصغرا صدف کا مسلم ہینڈز نوٹنگم کا دورہ

ڈاکٹر صغرا صدف نے معروف شاعر اور سماجی شخصیت احسان شاہد کے ہمراہ نوٹنگم میں عالمی شہرت کی حامل فلاحی تنظیم مسلم ہینڈز کے ہیڈآفس کا دورہ کیا، مسلم ہینڈز کے سرپرست اور روحانی شخصیت پیر سید لخت ِ حسنین نے ان کا استقبال کیا اور انہیں پھول پیش کئے، انہیں ایڈمن بلاک اور دیگر شعبوں کا وزٹ کرایا اور اسٹاف کا ان سے تعارف کرایا گیا،بعدازاں کانفرنس روم میں عملے کے ارکان نے اپنے اپنے شعبے کے حوالے سے مسلم ہینڈز کی کارکردگی پر روشنی ڈالی،مسلم ہینڈز کے سرپرست نے بتایا کہ مسلم ہینڈز دنیا کے کئی ممالک میں اپنے فلاحی کام سرانجام دے رہی ہے،پاکستان میں وہ تعلیم کے حوالے سے زیادہ سرگرم ہے۔ علاوہ ازین کسی بھی آفت کے موقع پر مسلم ہینڈز سب سے آگے ہوتی ہے۔ ڈاکٹر صغرا صدف نے پیر سید لختِ حسنین کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے وہئے اس بات پر زور دیا کہ مسلم ہینڈز جیسی تنظیمیں دنیا میں پاکستانیوں کا وقار بلند کر رہی ہیں، پیر سید لخت حسنین ایک دردِ دل رکھنے والے انسان ہیں وہ نیک نیتی سے اپنے مشن کی تکمیل میں کوشاں ہیں۔ خدا انہیں کامیابی عطا کرے۔ وہ اسی طرح خدمت کو اپنا مقصد ِحیات بنائے رکھیں.

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.