ایڈیشنل سیکرٹری مظفر خان سیال کو الحمراء آرٹس کونسل کے ای ڈی کا اضافی چارج مل گیا

ایڈیشنل سیکرٹری مظفر خان سیال کو الحمراء آرٹس کونسل کے ای ڈی کا اضافی چارج مل گیا

ایڈیشنل سیکرٹری (ایڈمن) انفارمیشن اینڈ کلچر مظفر خان سیال نے الحمراء آرٹس کونسل کے ایگزیکٹوڈائریکٹر کا اضافی چارج سنبھالنے کے بعد الحمراء کے افسران کے ساتھ الحمراء کمیٹی روم میں ملاقات کی، انھیں الحمراء آرٹس کونسل کی تاریخ ،مقاصد،اہداف اور آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق اعداوو شمار کی مدد سے آگاہ کیا گیا۔انھوں نے الحمراء میں ہونے والے گزشتہ پروگرامز ،پروجیکٹ کوسراہنے کے ساتھ ساتھ الحمراء افسران و ملازمین کے ٹیم ورک تعریف کی۔انھیں نے اس بات کی امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی اس ٹیم کے ساتھ یہاں جاری ادب وثقافت کے فروغ کے حوالے سے اقدامات کو آگے بڑھایا جائے گے۔اس سلسلے میں انھوں نے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔واضح رہے انھوں نے الحمراء ہالز،سٹوڈیو،اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹ، الحمراء ریسرچ اینڈ آرکائیوز سنٹر کے علاوہ الحمراء کلچرل کمپلیکس ،الحمراء میوزک کا بھی دورہ کیا۔اجلاس میں ڈائریکٹر آرٹس اینڈ کلچر ذوالفقار علی زلفی،ڈپٹی ڈائریکٹر (ایڈمن)آفتاب احمد انصاری، ڈپٹی ڈائریکٹر کلچرل کمپلیکس نوید بخاری،ڈپٹی ڈائریکٹر لابرئیری،آرکائیوز اینڈ ریسرچ محمد عارف،سنیئر اکاونٹ آفیسر حبیب احمد خان،ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلشنز صبح صادق،اسسٹنٹ ڈائریکٹر(ایڈمن) خرم نویل ،کوآرڈی نیٹر نیاز حسین لکھویرا،پبلک ریلیشن کوآرڈی نیٹر حسیب پاشا،آڈٹ آفیسر رضوان فرید،انچارج اے وی آئی محمد سلیم،ا سسٹنٹ ڈائریکٹر فائن آرٹ منیٰ ہارون،انفارمیشن آفیسر ثمرین بخاری،ڈئیزائن اینڈ ڈسپلے آفیسر نوین روما اور محمد امجد نے شرکت کی۔

You might also like

Comments are closed.