’’ ٹھگز آف ہندوستان ‘‘ کا52کروڑکمائی کے ساتھ ریکارڈ سازاووپننگ

عامر خان کی ’’ ٹھگز آف ہندوستان ‘‘ کا52کروڑکمائی کے ساتھ ریکارڈ سازاووپننگ ، تمام فلموں کو پہلے دن کی کمائی میں مات دے دی ۔

یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی ایکشن ڈرامہ فلم نے عامر خان کی سپرہٹ فلمو ں دھوم ، پی کے اور دنگل کے بزنس کو بھی پیچھے چوڑ دیا۔بالی وڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان کی نئی فلم ’’ ٹھگز آف ہندوستان‘‘ نے توقعات کے مطابق ریکارڈ ساز اوپننگ لے کر پہلے دن کی کمائی کا ایسا ریکارڈ قائم کیا ہے جسے سلمان خان ، شاہ رخ خان سمیت دیگر فنکاروں کیلئے توڑنا بھی آسان نہیں ہوگا ۔ برصغیر کی تاریخ میں محفوظ واقعات پر مبنی اس فلم نے ریلیز کے پہلے روز صرف بھارتی سنیماؤں میں باون کروڑ پچیس لاکھ روپے بزنس کیا جو رواں برس ریلیز ہونے والی سپرہٹ فلموں پدما وت ، سنجو ، ریس سے بھی زیادہ ہے ، دوسری جانب ہندوؤں کے ثقافتی تہواردیوالی کی وجہ سے فلم کا شاندار بزنس اتوار تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے ۔ تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ ’’ ٹھگز آف ہندوستان ‘‘ چار دنوں کے اندر باآسانی 200کروڑ کا ہندسہ پار کر لے گی جبکہ امریکہ ، برطانیہ ، متحدہ عرب امارات ،آسٹریلیا اور پاکستان سمیت دنیا کے دیگر ممالک سے ہونے والے بزنس اس سے الگ ہوگا ۔ ’’ ٹھگز آف ہندوستان ‘‘ کو ڈسٹری بیوشن کلب کے زیر اہتمام پاکستانی سنیماؤں کی زینت بنایا گیا ہے اور لاہور، کراچی ، اسلام آباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں فلم کی ہاؤس فل نمائش جاری ہے اور شائقین دو برس کے وقفے کے بعد ریلیز ہونے والی اپنے پسندیدہ سٹار عامر خان کی نئے روپ اور فرنگی ملاح کے کردار سے خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں.

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.