شاعر مشرق کا یوم وفات, توقیر ناصر کا پیغام

شاعر مشرق کا یوم وفات, توقیر ناصر کا پیغام

اقبال کا زندہ جاوید پیغام ذہنوں اور دلوں کو تسخیر کرنے کی بے پناہ طاقت رکھتا ہے، علوم جدید و قدیم پر ان کی گہری نظر تھی۔ان خیالات کا اظہار چئیرمین بورڈ آف گورنرز، لاہور آرٹس کونسل (الحمرا) توقیر ناصر نے شاعر مشرق، مفکر و فلاسفر ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے 141 وی یوم ولادت کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ان کا نام اور کام ہماری ثقافت کا بنیادی حوالہ ہیں۔ جس کو آگے نئی نسل تک منتقل کرنے کے لئے لاہور آرٹس کونسل کے پلیٹ فارم پر کاوشیں کی جارہی ہیں۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل مظفر خان سیال نے اس موقع پر کہاکہ اقبال کی فکر سے آج کا نوجوان نیا یقین، نئی روشنی اور ایک نئی قوت و توانائی حاصل کر سکتا ہے ۔ وہ عالم میں ہماری شناخت ہیں، ان کی زندگی ایک واضح دستور پر مبنی ہے جو ظلمتوں میں روشنی کے مینار کی مانند ہے.

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.