مجھے نولکھا منگوادے رے

مجھے نولکھا منگوادے رے

اداکارہ مہک نور کی ’’مجھے نولکھا منگوادے رے‘‘میں شاندار پرفارمنس نے شائقین کے دل جیت لیے ۔اداکارہ ان دنوں تماثیل تھیٹر میں ڈرامہ ’’عاشق تے فقرے‘‘کررہی ہیں جس میں انہوں نے پنجابی گیت بدل کر مشہور زمانہ گیت ’’مجھے نولکھا منگوادے رے ‘‘پر پرفارم کیا جسے بہت پسند کیا گیا اداکارہ نے بتایاکہ شائقین کی طرف سے کئی روز سے یہ ڈیمانڈ آرہیں تھیں کہ میں نولکھا پر پرفارم کروں جس پر مجھے اپنا گیت بدلنا پڑا۔خوشی کی بات یہ ہے کہ شائقین کی طرف سے مجھے بہت پیار ملا میں نے اس گیت کو 1روز میں تیار کیا اس کے لیے خصوصی نیلے اور سلور کلر کا لباس تیار کروایا جبکہ میرے ساتھ ڈانس ڈائریکٹر لاڈا نے اس میں پرفارم کیا ہے ہماری یہ آیٹم شائقین کی بھرپور توجہ حاصل کرنے میں کامیا ب رہی ہے جس کے بعد میں نے فیصلہ کیا ہے کہ اب میں ایسے کلاسیک گیتوں پر آئندہ بھی پرفارم کیا کروں گی ۔میرے لیے میرے پرستار ہی سب کچھ ہیں اس لیے اپن کی فرمائش کو ترجیح دینا میرا اولین مقصد ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.