ظاہر پیر میں خلع مانگنے پر نوجوان کی خاتون اسکول ٹیچر پر فائرنگ

پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے پسٹل برآمد کر لیا

خان پور کے علاقہ ظاہر پیر میں موٹرسائیکل سوار نوجوان نے خاتون اسکول ٹیچر پر نجی اسکول کے باہر فائرنگ کردی,

فائرنگ سے خاتون ٹیچر ریحانہ زخمی ہوگئی جسے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسے ابتدائی طبی امداد دے کر شیخ زید اسپتال رحیم یارخان منتقل کردیا گیا, جبکہ ظاہر پیر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم عمران کو گرفتار کرکے پسٹل بھی برآمد کرلیاہے ایس ایچ او ظاہر پیر رانا محمد رمضان کے مطابق فائرنگ کرنے والے نوجوان عمران کا خاتون ٹیچر ریحانہ سے نکاح ہوا ہوا تھا , گھریلو اختلافات کی وجہ سے خاتون نے دعوی تنسیخ دائر کر رکھا ہے جس کی رنجش پر ملزم عمران نے فائرنگ کی واقعہ کا مقدمہ درج کیا جا رہا ہے-

You might also like

Comments are closed.