ربیع الاول, خصوصی پروگرامزکی تیاری میں پی ٹی وی کراچی بھی شامل

ربیع الاول, خصوصی پروگرامزکی تیاری میں پی ٹی وی کراچی بھی شامل

ربیع الاول کے با سعادت موقع پرپاکستان ٹیلی ویژن نے اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے پی ٹی وی ہوم کے لئے خصوصی پروگرام پیشں کرنے کا اہتمام کیا ہے یہ پروگرام پی ٹی وی کے تمام مراکز سے ریکارڈ کئے جارہے ہیں۔ جن کی نشریات یکم ربیع الاول سے شروع ہوچکی ہے اور یہ سلسلہ بارہ ربیع الاول تک جاری رہے گا۔

ربیع الاوال کے پروگرامز کے تیاری میں لاہوراور دوسرے مراکز کے ساتھ ساتھ کراچی مرکز بھی پیش پیش ہے اور مربوط پلانگ کے ساتھ پروگرام کی تیار ی میں مصروف ہے ، اس سلسلے میں کراچی مرکز کے جنرل منیجر اور پروگرام منیجرخصوصی دلچسپی لے رہے ہیں۔ کراچی مرکز کا تیار کردہ خصوصی پروگرام رحمتہ اللعالمین یکم ربیع الاول سے روزانہ رات ساڑھے دس بجے پیش کیا جا رہا ہے جو بارہ ربیع الاول تک جار ی رہے گا۔ اس پروگرام کے میزبان جنید اقبال ہیں جبکہ یہ سید فواد حسین اور سید بلال نقوی کی پیشکش ہے۔ کراچی مرکز نے علاقائی زبانو ں میں مشاعرے بھی ریکارڈ کئے ہیں ۔سندھی زبان میں مشاعرے کے پروڈیوسر غلام مصطفی سولنگی ہیں جبکہ گجراتی زبان کا مشاعرہ ایگزیکٹو پروگرام منیجر محمد شجاعت اللہ نے پروڈیوس کیا ہے۔

کراچی مرکز نے صوبائی سطح پر کل پاکستان مقابلہ نعت خوانی کا اہتمام بھی کیا ہے جسمیں صوبہ سندھ کے تمام اضلاع سے ثناء خواں شرکت کررہے ہیں چار کیٹیگریز میں ہونے والے ان مقابلوں میں جیتنے والے خوش نصیب فائینل میں شرکت کے لئے اسلام آباد جائیں گے۔اس مشاعرے میں میزبانی کے فرائض عنبرین حسیب نے دئیے ہیں جبکہ اس کو پروڈیوس فواد حسین اور حسیب رضوی نے کیا ہے۔ کراچی مرکز کے بچوں کے میلاد کی ریکارڈنگ کی گئی ہے بچوں کے اس خصوصی پروکرام کو حنا یاسین نے پروڈیوس کیا ہے۔

You might also like

Comments are closed.