شان پاکستان میوزک ایوارڈ 22مارچ کو لاہور میں منقعد ہوں گے

شان پاکستان میوزک ایوارڈ 22مارچ کو لاہور میں منقعد ہوں گے

شان پاکستان میوزک ایوارڈ 22مارچ کو لاہور میں ہوگا.اس بات کا اعلان شان پاکستان کی آرگنائزر ہما نصر کی جانب سے میوزک ایوارڈ کے حوالے سے مقامی ہوٹل میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے کیاگیا. پریس بریفنگ میں سیاسی و سماجی شخصیت میاں یوسف صلاح الدین، انڈین فلم ڈائریکٹر راکیش سبروال اور رابی پیرزادہ نے بھی شرکت کی.ہما نصر نے کہا کہ میوزک سے ایک دوسرے کو جوڑا جاسکتا ہے یہ ایسی چیز ہے جس سے ہم ملکوں کو آپس میں دوستی ,پیار اور محبت کو پروان چڑھا سکتے ہیں.شان پاکستان میوزک ایوارڈ میں پاکستان, انڈیا, برطانیہ اور بنگلہ دیش سمیت پوری دنیا سے میوزک کے دیوانے شرکت کریں گے.جو ہمارے پاس اپنا اپنا میوزک جمع کرائیں گے جس پر جیوری ایوارڈ کا فیصلہ کرے گی. انڈین فلم ڈائریکٹر راکیش نے کہا کہ ہما نصر سے تین سال پہلے ملاقات ہوئی تھی تب سے شان پاکستان کے ساتھ ہوں.میرا تعلق شوبز سے ہے یہی کہوں گا کہ میوزک کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بہتر ہو سکتے ہیں.میوزیکل ایوارڈ شو میں ایشین ممالک کے گلوکار شریک ہوں گے.

انٹرینشل میوزک انڈسٹری سے لوگ اس میوزیکل سمٹ میں شرکت کریں گے. انہوں نے کہا کہ میوزک کی کوئی سرحد نہیں ہوتی.پاکستان آتا جاتا ہوں, مجھے ہمیشہ پاکستان میں پیار ہی ملا ہے. راکیش سبروال نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ انڈیا میں جس فلمی تنظیم نے پاکستانی فنکاروں کے کام کرنے پر پابندی لگائی ہے اس کی کوئی اہمیت نہیں ہے. انڈین فلموں کی نمائش سے ہی پاکستانی سینماؤں کی رونقین بڑھی ہیں. ان کو مذید پروان چڑھانا چاہیے. پاکستانی فلم کی انڈیا میں نمائش پر پابندی نہیں ہے. انڈیا میں کسی پاکستانی پروڈیوسر نے کوشش ہی نہیں کی کہ ان کی فلمیں انڈیا میں نمائش کی جائیں. راکیش سبروال نے کہا کہ پاکستان اور انڈین فلم انڈسٹری کو آپسی تعلقات بہتر بنانے چاہیں تاکہ کلچر کو فروغ ملے.میاں یوسف صلاح الدین نے کہا کہ لاہور میں میوزک انڈسٹری بہت مضبوط ہے.نئے ٹیلنٹ نے میوزک انڈسٹری کو مضبوط کیا ہے. ایوارڈ شو سے بین الاقوامی میوزک انڈسٹری پاکستان آئے گی. گلوکارہ رابی پیرزادہ نے کہا کہ اس طرح کے ایونٹ زیادہ سے زیادہ ہونے چاہیں. شان پاکستان کے زیر اہتمام میوزک ایوارڈ کا انقعاد اچھا اقدام ہے. اس سے نیو ٹیلنٹ کو بھی ایک بڑا پلیٹ فارم میسر آئے گا.

You might also like

Comments are closed.