شبانہ اعظمی اور جاوید اختر کی گورنر پنجاب سے ملاقات

شبانہ اعظمی اور جاوید اختر کی گورنر پنجاب سے ملاقات

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی اور ان کے شوہر نامور شاعر جاوید اختر کی گورنر ہاؤس میں ملاقات ہوئی دونوں فیض انٹرنیشنل فیسٹیول میں شرکت کے لئے واہگہ کے راستے لاہور پہنچے ہیں. گورنر پنجاب سے ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا. گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے۔

پاکستان اپنے ہمسایہ ممالک سے برابری کی بنیاد پر اچھے تعلقات کا خواہاں ہے ۔دونوں ممالک میں ثقافتی وفود کے تبادلوں سے ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے کے مواقع ملتے ہیں.
بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی نے کہا کہ پاکستان میں پیار اور محبت کا پیغام لے کر آئے ہیں ۔ دونوں ممالک کے درمیان عوامی سطح پر رابطے ہونے چاہئیں۔ گورنر پنجاب سے ملاقات میں سلیمہ ہاشمی اور منیزہ ہاشمی بھی موجود تھیں.

You might also like

Comments are closed.