پاکستانی ، بھارتی فنکاروں کی فلم ”پھٹے دیندے چک پنجابی ” شاہکارپراجیکٹ ثابت ہوگا’ نسیم وکی

0

نامورکامیڈین اداکارہ نسیم وکی نے کہا ہے کہ پاکستانی اور بھارتی فنکاروں پر مشتمل فلم ”پھٹے دیندے چک پنجابی ” ایک شاہکارپراجیکٹ ثابت ہوگا،جب فلم کا اسکرپٹ پڑھاتو اس میں ہر اداکارکے لئے مارجن نظر آیا ۔ سوشل میڈیا پر اپنے انٹرویو میںنسیم وکی نے کہا کہ فلم میںمیرے ساتھ اداکار قیصر پیا اور احمد بٹ بھی شامل ہیں اورجس طرح اس پراجیکٹ پر محنت کی جارہی ہے میںدعو ے سے کہہ سکتاہوں کہ یہ ایک شاہکارپراجیکٹ ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ فلم آئندہ برس عید الاضحی پر ریلیز ہو گی جسے یقین فلم بین پسند کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی پنجاب کے فنکاروں نے بڑی محبت دی ہے اور ان کا کہناہے کہ ہمیں دونوںممالک کے پنجاب ایک ہی طرح لگتے ہیں اور ان میں کوئی فرق نظر نہیں آتا۔
٭٭٭٭٭

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: