شوبز انڈسٹری سے عارضی کنارہ کشی اختیار کرنے والے حمزہ علی عباسی نے بتایا ہے کہ وہ ‘اللہ ‘ کو موضوع بنا کر ایک کتاب لکھ رہے ہیں جو آئندہ برس منظر عام پر آجائے گی۔حمزہ علی عباسی نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں بتایا کہ وہ کتاب لکھنے کے عمل میں ہیں جس کا موضوع ‘خدا’ کے گرد گھومے گا۔اداکار نے یہ بھی بتایا کہ وہ پْرامید ہیں کہ اْن کی کتاب جون 2021 میں منظر عام پر آجائے گی۔اپنے اسی پیغام میں انہوں نے سوشل میڈیا سے غیر فعال ہونے کا بھی عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ کتاب لکھنے کے باعث سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک نہیں ہوں گے۔
٭٭٭٭٭
حمزہ عباسی نے کتاب لکھنے کا فیصلہ کرلیا
