ماڈل مہوش اقبال نے ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھ دیا

ماڈل مہوش اقبال نے ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھ دیا

ماڈل مہوش اقبال نے ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھ دیا، رائٹر ڈائریکٹر شازی خان نے 2 ڈراموں میں اہم کرداروں کیلئے کاسٹ کر لیا۔ مہوش اقبال نے بتایا کہ مجھے اپنی صلاحیتوں پر پورا اعتماد ہے اور میں کسی شاٹ کٹ کے بغیر محنت کے بل بوتے پر اپنا نام بناؤں گی۔ مہوش کا مزید کہنا تھا کہ میں ہر قسم کے کردار نبھانے کی صلاحیت رکھتی ہوں اور مجھے خوشی ہے کہ سٹارٹ میں ہی مجھے شازی خان جیسے قابل ڈائریکٹر کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا ، مجھ پر جو اعتماد کیا گیا ہے میں انشاءاللہ اس پر پورا اترنے کی کوشش کروں گی۔ مہوش اقبال نے کہا کہ پڑھے لکھے لوگوں کے آنے سے ڈرامہ انڈسٹری میں نئی جان آ گئی ہے اور بہت زبردست کام ہو رہا ہے۔

You might also like

Comments are closed.