شوبزانٹرٹینمنٹ

علی ظفر کی اہلیہ کے ہمراہ خوبصورت تصویر وائرل، مداحوں کی تعریف

پاکستان کے معروف گلوکار، اداکار اور میزبان علی ظفر نے سوشل میڈیا پر اپنی اہلیہ عائشہ فاضلی کے ہمراہ ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے۔پاکستان کے ہر دلعزیز فنکار علی ظفر اپنی خوش مزاجی کی وجہ سے کافی شہرت رکھتے ہیں، علی ظفر اپنے مداحوں کے ساتھ بھی اتنی گرم جوشی سے ملتے ہیں جتنا کہ وہ سکرین پر نظر آتے ہیں۔علی ظفر کے مداح بھی اْن کے ساتھ بہت مانوس ہیں اور اْنہیں باقاعدگی سے سوشل میڈیا پر فالو کرتے ہیں اور علی کی جانب سے ہر آنیوالی نئی پوسٹ کے انتظار میں رہتے ہیں۔علی ظفر کی جانب سے حال ہی میں اپنی اہلیہ عائشہ فاضلی کے ہمراہ ایک خوبصورت تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں دونوں کافی خوشگوار موڈ میں نظر آ رہے ہیں۔علی ظفر کی جانب سے شیئر کی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ کہیں باہر ٹھنڈے موسم میں جیکٹ پہنے بیٹھے ہیں اور اْن کی اہلیہ نے شال اوڑھی ہوئی ہے، اس تصویر میں یہ کامیاب جوڑی نہایت خوبصورت لگ رہی ہے۔علی ظفر کی اس تصویر پر اْن کے مداحوں سمیت پاکستان شوبز انڈسٹری کے ستاروں کی جانب سے کمنٹ کیے گئے ہیں جن میں سب ہی اس جوڑی کے صدقے واری جا رہے ہیں۔اداکارہ مایا علی نے علی ظفر کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے ‘ماشائ اﷲ’ لکھا ہے جبکہ حرا مانی نے بھی کمنٹ کیا جس میں اْن کا کہنا ہے کہ ‘بہت ہی پیارے۔’

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: