گھریلو ناچاقی پر ایک شخص نے اپنی 2 بیویوں کو قتل کردیا

گھریلو ناچاقی پر ایک شخص نے اپنی 2 بیویوں کو قتل کردیا

لاہور کے علاقے ستوکتلہ میں دہرے قتل کی لرزہ خیز واردات،،،گھریلو ناچاقی پر ایک شخص نے اپنی دو بیویوں کو قتل کر دیا،،، پولیس کے مطابق ستوکتلہ کے رہائشی ریاست عرف جگا نے دو شادیاں کر رکھی تھیں اور اس کی دونوں بیویاں ایک ہی گھر میں رہتی تھیں۔ جن میں آئے روز جھگڑا معمول بن چکا تھا،،، عینی شاہدین کے مطابق گزشتہ رات ہونے والا جھگڑا شدت اختیار کر گیا جس پر دلبرداشتہ ہو کر ریاست نے اپنی دونوں بیویوں کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا،،، پولیس کے مطابق قتل ہونے والی خواتین میں 40 سالہ بشری بی بی اور 42 سالہ نسرین شامل ہیں، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فرانزک ٹیم جائے واردات پر پہنچ گئی اور شواہد اکھٹے کرکے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا۔ تاہم تاحال ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔

You might also like

Comments are closed.