کھیلوں میں خواتین کی دلچسپی خوش آئیند ہے. فیاض الحسن چوہان

کھیلوں میں خواتین کی دلچسپی خوش آئیند ہے. فیاض الحسن چوہان

وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ کھیلوں میں خواتین کی دلچسپی خوش آئند ہے اور حکومت پنجاب کی طرف سے خواتین کے تعلیمی اداروں میں کھیلوں کی ہر ممکن سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
انہوں نے یہ بات گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین مری روڈ راولپنڈی میں نئے باسکٹ بال کورٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی جہاں وہ مہمان خصوصی تھے ۔کالج کی پرنسپل ڈاکٹر کنیز فاطمہ نے منصوبے کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے نصابی، کھیلوں اور ہم نصابی سرگرمیوں کے بارے میں طالبات کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔ صوبائی وزیرفیاض الحسن چوہان نے کہا کہ قوم کی ترقی کا راز قرآن و سنت کے راستے پر چلتے ہوئے محنت اور عمل پر کاربندہونے میں ہے ۔ انہوں نے جدید زمانے کی نئی تبدیلیوں سے مزین ہونے اور عہد جدید کے تقاضوں پر پورا اترنے کی ضرورت اور اہمیت پر زور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ کھیل صحت مند جسم اور دماغ کے لئے نہایت ضروری ہے اور کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لینے سے ذہنی صلاحیتیں جلا پاتی ہیں۔

You might also like

Comments are closed.