رجنی کانت اور اکشے کمار کی فلم ’’ 2.0ٹو پوائنٹ او‘‘ باکس پر چھا گئی

رجنی کانت اور اکشے کمار کی فلم ’’ 2.0ٹو پوائنٹ او‘‘ باکس پر چھا گئی

میگا اسٹار رجنی کانت اور اکشے کمار کی نئی فلم ’’ 2.0ٹو پوائنٹ او‘‘ کی باکس آفس پر ریکارڈ ساز اوپننگ
فلم نے پہلے روز 70کروڑ سے زائد کمائی کرکے ’’ ٹھگز آف ہندوستان‘‘ کے ریکارڈ کو بھی توڑ دیا ۔
بھارتی سنیما کی تاریخ کی مہنگی ترین سائنس فکشن فلم ’’ 2.0ٹو پوائنٹ او‘‘ نے ریلیز کے ساتھ ہی باکس آفس پر نئے ریکارڈ قائم کرنا شروع کر دئیے ہیں ۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق ہندی ، تامل اور تیلگو زبانوں میں ریلیز کی گئی اس فلم نے پہلے روز عامر خان اور امیتابھ بچن کی جانب سے حال ہی میں پہلے روز کمائی کے ریکارڈ کو پاش پاش کردیا ہے اور تینوں زبانوں میں مجموعی طور پر70 کروڑ سے زائد کما لئے ہیں ۔ ’ ’ 2.0ٹو پوائنٹ او‘‘ کو ڈسٹری بیوشن کلب کے زیر اہتمام پاکستانی سنیماؤں کی زینت بنایا گیا ہے اور لاہور ، کراچی ، اسلام آباد سمیت دیگر شہروں کے سنیماؤں میں فلم نے شاندار اوپننگ لی ہے۔ تجزیہ نگاروں کے مطابق فلم کے کلائمکس میں استعمال کئے گئے سپیشل ایفیکٹس ہالی وڈ فلموں کے ہم پلہ ہیں اس لئے زیادہ تر فلم بین اسے تھری ڈی ورژن میں دیکھ کر لطف اندوز ہو رہے ہیں ۔ ڈائریکٹر ایس شنکر کی زیر ہدایت بنی اس فلم میں سپر سٹار رجنی کانت نے سائنس دان اورشہرہ آفاق روبوٹ ’’ چھٹی‘‘کا ڈبل کردار ادا کیا ہے جبکہ بالی وڈکے کھلاڑی اکشے کمار نے ’’پکشی راجن‘‘ کا منفی کردار بالکل منفرد انداز میں ادا کرکے فلم کی رونق کو چار چاند لگائے ہیں ۔ آسکر ایوارڈ یافتہ اے آررحمان کا بیک گراؤنڈ میوزک فلم کی ہائی لائٹ ہے ۔ دوسری جانب تجزیہ نگاروں نے بھی فلم کو بہترین ریٹنگ دیتے ہوئے پیسہ وصول تفریحی فلم قرار دیا ہے جس کے باعث ہر گذرتے دن کے ساتھ فلم کے بزنس میں اضافہ ہوگا اور فلم مجموعی طورپر باکس آفس کمائی کے حوالے سے نئے ریکارڈ قائم کرے گی۔

You might also like

Comments are closed.