نیشنل ہارٹیکلچرل سوسائٹی کی اسلام آباد میں پھولوں کی نمائش

نیشنل ہارٹیکلچرل سوسائٹی کی اسلام آباد میں پھولوں کی نمائش

اسلام آباد میں نیشنل ہارٹیکلچرل سوسائٹی آف پاکستان کے زیراہتمام تین روزہ پھولوں کی نمائش روز اینڈ جیسمین گارڈن اسلام آباد میں منعقد کی گئی ۔ نمائش کا افتتاح وزیراعظم کے مشیر علی اعوان نے کیا. اس موقع پر فیملیز سمیت لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی. گارڈن کو پھولوں سے سجایا گیا ہے. یہ نمائش دو دسمبر تک جاری رہے گی.

سوسائٹی کی وائس چئیرپرسن عاصمہ بٹ نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 39ویں کرئسنٹم موسم خزاں کے پھولوں کی نمائش کا مقصد روایت کے ساتھ جڑے ماحول کی قدرتی فطرت کے ماحول کی آبیاری کرنا ہے .یہ نمائش ہرسال منعقد کی جاتی ہے. سوسائٹی چئیرمین منصور احمد خان نے کہا کہ پھولوں کی نمائش تین روز جاری رہتی ہے. سوسائٹی سارا سال اپنے ممبران کی فیملیز اور عام لوگوں کے لئے اس نمائش کا انعقاد کرتی ہے. سوسائٹی کے دیگر عہدار بھی اس کے لئے اپنی اپنی کاوشیش کرتے ہیں.نمائش سیکرٹری پروفیسر ڈاکٹر عبدالحئی شیخ اور ٹیکنیکل سیکرٹری آصف رزاق کی زیرنگرانی ہورہی ہے.

You might also like

Comments are closed.