مہک علی کا بلو ہٹ ہوگیا

مہک علی کا بلو ہٹ ہوگیا

معروف گلوکارہ مہک علی کا نیا سونگ ’’تیری رمز‘‘ ریلیز ہونے کے بعد میوزک حلقوں میں پذیرائی حاصل کرنے لگا جبکہ ان کا اس ماہ ریلیز ہونے والا ویڈنگ سونگ ’’ بلو‘‘ کو ریلیز ہوتے ہی میوزک چینلز اور سوشل میڈیا پر کامیابی حاصل ہونے لگی جس کو ابتک دیکھنے والوں کی تعداد لاکھوں تک پہنچ گئی جبکہ فلم ٹی وی پروڈؤسرز اور میوزک ڈائریکٹرز کی جانب سے مہک علی سے نئے پروجیکٹس میں کام کرنے کیلئے رابطہ کرلیا گیا ہے گلوکارہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک کا کرم ہے کہ اس نے مجھے میوزک کی دنیا میں بہت عزت بخشی میری کامیابیوں میں میرے پرستاروں کا بہت عمل دخل ہے جو ہر موقع پر میری حوصلہ افزائی اور میری پذیرائی کرتے ہیں ان دنوں مختلف کنسرٹ وی ٹی وی شوز میں پرفارمنس کے ساتھ ساتھ ٹی ٰوی و فلم کے مختلف پروجیکٹس میں بطور پلے بیک سنگر حصہ لے رہی ہوں آجکل کے دور میں میوزک کے دلدادا افراد لائیو پرفارمنس کو زیادہ پسند کرتے جبکہ سی ڈی پر پرفارمنس کرنے والے سنگرز کو پسند نہیں کرتے میری ہمیشہ کوشش رہی اپنے پرستاروں کے سامنے لائیو گلوکاری کا مظاہرہ کروں انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کے دور میں فنکاروں کو بہت جلد عوامی ردعمل مل جاتا ہے میرے سونگز کو میوزک چینلز کے ساتھ سوشل میڈیا پر بہت پذیرائی مل رہی ہے خاص طور پر ٹک ٹوک ویب پر میرے پرستار وں کی بڑی تعداد میرے گانوں پر پرفارم کر کے مختلف انداز میں ویڈیو کلپس اپلوڈ کر رہی ہے جس سے عوام خاص لطف اندوز ہورہے ہیں۔

You might also like

Comments are closed.