سائنس فکشن فلم 2.0ٹو پوائنٹ زیرو کی باکس آفس پر حکمرانی برقرار

سائنس فکشن فلم 2.0ٹو پوائنٹ زیرو کی باکس آفس پر حکمرانی برقرار

بھارتی میگا اسٹار رجنی کانت اور اکشے کمار کی سائنس فکشن فلم’’2.0ٹو پوائنٹ زیرو‘‘ کی باکس آفس پر حکمرانی برقرار
فلم نے دنیا بھر کے سنیماؤں سے ابتدائی چار روز کے دوران 400کروڑ سے زائد کما لئے ۔ پاکستانی سرکٹ میں پہلے ویک اینڈ پر ساڑھے تین کروڑ کا شانداربزنس ڈسٹری بیوشن کلب کے زیر اہتمام پاکستانی سنیماؤں کی زینت بنائی گئی بالی وڈ کی ہیوی بجٹ سائنس فکشن فلم نے دنیا بھر کے ساتھ پاکستانی فلم بینوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے ۔ جمعرات انتیس نومبر کو ریلیز ہونے والی فلم کے گذشتہ روز کراچی کے کیپری سمیت لاہور اور اسلام آباد کے کئی سنیماؤں میں سارے شوز ہاؤس فل رہے جبکہ شائقین نے شاندار سپیشل ایفیکٹس سے بھرپور اس فلم سے خوب لطف اٹھایا۔ ٹریڈ ایکسپرٹس کے مطابق فلم کی ریلیز کے بعد بزنس میں ہر روز ہونے والا اضافہ اس امر کی نشاندہی ہے کہ شائقین نے فلم کو نہ صرف پسند کیا ہے بلکہ ماؤ تھ پبلسٹی سے مزید فلم بین ’’2.0ٹو پوائنٹ او‘‘ سے لطف اندوز ہونے کیلئے سنیماؤں کا رخ کر رہے ہیں ۔ ڈائریکٹر ایس شنکر کی زیر ہدایت بننے والی اس منفرد فلم کو ٹوی ڈی اور تھری ڈی فارمیٹ میں سنیماؤں میں نمائش کیلئے پیش کیا گیا ہے اور مجموعی رپورٹس کے مطابق فلم نے پہلے ہفتے کے دوران دنیا بھر کے سنیماؤں سے 400کروڑ کا بزنس کر تے ہوئے ہالی وڈ فلموں ’’فنٹاسٹک بیسٹ ‘‘کو بھی بزنس میں مات دے دی ہے ۔ فلم میں رجنی کانت نے شہرہ آفاق سائنسدان اور روبوٹ چھٹی کا ڈبل کردار ادا کیا ہے جبکہ اکشے کمارنے ولن کے منفرد کردار میں جلوہ گرہوکر فلم کی رونق کو چار چاند لگا دئیے ہیں ۔ فلم میں شامل کئے گئے سپیشل ایفیکٹس بالخصوص کلائمکس کا آخری آدھا گھنٹہ ہالی وڈ فلموں کے برابرہے۔ تجزیہ نگاروں کے مطابق’’2.0ٹو پوائنٹ زیرو‘‘ بھارتی سنیما کا ایک نیا تشخص اور پروڈکشن کا معیاری انداز دنیا کے سامنے پیش کرنے میں کامیاب رہی ہے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.