حکومت پنجاب ثقافت کے فروغ اور تھیٹر کی بحالی کے لیے کوشاں

حکومت پنجاب ثقافت کے فروغ اور تھیٹر کی بحالی کے لیے کوشاں

صوبائی وزیر اطلاعا ت و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے آج یہاں رفیع پیر تھیٹر ورکشاپ کا دورہ کیا۔ ان کا استقبال رفیع پیر تھیٹر ورکشاپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عثمان پیر زادہ اور صعدان پیر زادہ نے کیا۔صوبائی وزیر نے رفیع پیرکے کلچرل سنٹر کا معائنہ کیا۔ ورکشاپ میں ان کو خصوصی طور پر پپٹری میوزیم کا دورہ کروایا گیا۔ صوبائی وزیر نے ثقافت اور پپٹری میں رفیع پیر تھیٹر ورکشاپ کی خدمات کو سراہا اور عثمان پیر زادہ اور صعدان پیر زادہ سے تھیٹر کی بحالی اور بہتری سے متعلق تجاویز پر تبادلہ خیال کیا۔ فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ صوبے میں تھیٹر کو اس کی اصل شکل میں بحال کرنا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ صوبائی وزیر کی جانب سے اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ حکومت پنجاب ثقافت کے فروغ اور تھیٹر کی بحالی کے لیے کوششیں جاری رکھے گی۔ اس مقصد کے لیے رفیع پیر تھیٹر کا مشہور زمانہ میوزیکل ڈرامہ پاٹے خان دوبارہ الحمرا آرٹس کونسل میں شروع کیا جائے گا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.