آج نیب کے باہر حمزہ شہباز نے وکھرے دکھرے سنائے ہیں .فیاض الحسن چوہان

آج نیب کے باہر حمزہ شہباز نے وکھرے دکھرے سنائے ہیں .فیاض الحسن چوہان

صوبائی وزیر برائے اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ قائد اعظم بلاشبہ ایک عظیم لیڈر تھے۔ ان کا نظریہ تھا کہ پاکستان تمام مذاہب اور فرقوں کا مسکن ہے اور تمام مذاہب کو خواہ وہ ہندو ہوں، پارسی ہوں یا عیسائی ہوں عزت اور احترام دینے والا ہے۔ یہ ہی نظریہ ہمارے بابائے قوم کا تھا اور یہ ہی نظریہ ان کے پیروکار اور ہمارے کپتان عمران خان کا ہے۔ یہ ہی نظریہ تحریک پاکستان کی بنیاد تھا اور یہ ہی سوچ نئے پاکستان کی بنیاد بنی۔ ہمیں اپنا کھویا ہوا وقار حاصل کرنے کے لیے قائد اعظم کے افکار کی روشنی میں آگے بڑھنا ہو گا۔ قائد اعظم کے پاکستان کو ایسا ملک بنائیں گے جہاں قانون کی حکمرانی، آئین کی بالادستی اور انصاف کی فراہمی ہو۔

ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر برائے اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے آج الحمرا آرٹس کونسل میں قائد اعظم کے پورٹریٹس کی نمائش کے افتتاح کے موقع پر اپنے خطاب میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس نمائش میں قائد اعظم کے نادر اور نایاب پورٹریٹس نمائش کے لیے پیش کیے گئے۔ اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا آرٹس کونسل سمیت میڈیا، سول سوسائٹی اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر کولن ڈیوڈ، سعید اختر ذوالفقار زلفی اور محمود بٹ سمیت تیس سے زائد آرٹسٹوں کے بنائے گئے پورٹریٹس کی نمائش کی گئی۔ جس میں ڈرائینگ اور پینٹنگز پر مبنی فن کے بہترین نمونے شامل تھے۔ اس میں سے بیشتر فن پارے الحمرا آرٹ سنٹر، نظریہ پاکستان اور الحمرا آرٹ میوزیم سے لیے گئے تھے۔
اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا آرٹس کونسل اطہر علی خان کا کہنا تھا کہ اس نمائش کا مقصد بانی پاکستان محمد علی جناح کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔ اور ان کو قیام پاکستان میں ان کی جدوجہد کے مختلف پہلو ؤں سے آگاہ کرنا ہے۔ اہم مواقع پر نمائشوں کا انعقاد الحمرا آرٹس کونسل کا خاصا رہا ہے.سیاسی گفتگو کرتے ہوئے
صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ آج نیب کے باہر حمزہ شہباز نے وکھرے دکھرے سنائے ہیں .حمزہ شہباز نے کہا کہ نواز شریف نے 165 پیشیاں بھگتی ہیں حالانکہ نواز شریف نے 165 ارب کھرب روپے کی کرپشن بھی تو کی ہے اور اگر نواز شریف 1065 پیشیاں بھی بکتے تو عوام ان کے ساتھ نہیں کھڑی ہے کیونکہ ان کو پتہ ہے کہ انہوں نے کرپشن کی ہے آپ پاکستان کی عوام خوش ہے .اب یہ سلسلہ جاری رہے گا سب کرپشن کرنے والے ہی انصاف کے کٹہرے میں کھڑے ہوں گے .ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ یہ احتساب صرف اپوزیشن کا نہیں بلکہ گورنمنٹ کے بھی لوگوں کا ہو رہا ہے کافی لوگ اس وقت تک پیشیاں بھگت رہے ہیں رہے ہیں جن میں زلفی بخاری بھی ہیں خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ بھی شامل ہیں.

You might also like

Comments are closed.