پِلاک میں سالِ نو کے آغاز میں کلاسیکی موسیقی کی خوبصورت محفل

پِلاک میں سالِ نو کے آغاز میں کلاسیکی موسیقی کی خوبصورت محفل

پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج آرٹ اینڈ کلچر (پِلاک) میں سالِ نو کے آغاز میں کلاسیکی موسیقی کی خوبصورت محفل کاانعقاد کیا گیا۔ عالمی شہرت یافتہ گائیک استاد احمد علی خاں، نایاب علی خاں اور انعام علی خاں نے اپنی خوبصورت گائیکی سے حاضرین کے دل موہ لئے۔ پہلے نایاب علی خاں اور انعام علی خاں نے پرفارم کیا۔ اُس کے بعد آصف علی خاں نے طبلے پر سولو پرفارمنس کا بھر پور مظاہرہ کیا۔ اُس کے بعد حامد علی خاں نے سُر کے جادو جگائے اور اپنے گھرانے کی خاص بندشیں پیش کیں۔ ڈاکٹر غزالہ عرفان نے کلاسیکی موسیقی کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.