فلم گم کی تشہیری مہم

فلم گم کی تشہیری مہم

لالی وڈ کی نئی سسپنس تھرلر فلم ’’ گم ‘‘ کی تشہیری مہم زوروں سے جاری ، سٹار کاسٹ کا لاہور کے سنیماؤں اورشاپنگ مالز کا وزٹ لیڈ کاسٹ سمیع خان اور شامین خان ڈائریکٹر جوڑی عمار لاثانی اور کنزیٰ ضیا ء کے ساتھ آج جوہر ٹاؤن کے مقامی مال کا وزٹ کریں گے۔ سال دو ہزار انیس میں پاکستانی سنیما انڈسٹری کی پہلی فلم ’’ گم‘‘ رواں جمعے ملک کے تمام سنیماؤں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی جس کیلئے فلم کی سٹار کاسٹ سمیع خان اور شامین خان پروڈیوسر و ڈائریکٹر جوڑی عمار لاثانی اور کنزیٰ ضیا ء کے ساتھ تشہیری مہم کیلئے لاہور میں موجود ہیں ۔ فلم کے ڈسٹری بیوٹر ادارے ’’ڈسٹری بیوشن کلب‘‘ کی جانب سے گذشتہ روز لاہور کے مقامی ہوٹل میں پروموشن کے سلسلے میں نیوز کانفرنس کا اہتمام کیا گیا

جس میں گفتگو کرتے ہوئے سمیع خان نے بتایا کہ ’’گم‘‘ سسپنس اور تھرل سے بھرپور دلچسپ واقعات پر مبنی ایک مکمل پیسہ وصول فلم ہے جسے بین الاقوامی فلم فیسٹیولز میں متعدد اعزازات سے بھی نوازا گیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’ گم ‘‘ شائقین کو معیاری تفریح فراہم کرتے ہوئے پاکستانی سنیماکی ترقی کے عمل کو مزید تیز کرے گی اور نئے سال میں لالی وڈ کی پہلی ہٹ فلم ثابت ہوگی ۔ ٹی وی اور فلم کے و رسٹائل فنکار شمعون عباسی’’گم‘‘میں ایک وانٹڈ کریمنل کے کردار میں نظر آئیں گے جس کا ایک دلچسپ واقعے میں فلم کے ہیرو سمیع خان سے ٹکراہو ہوجاتا ہے ا ور پھر یہی سے کہانی میں سسپنس اورتھرل کے رازوں سے پردہ اٹھتا چلا جاتا ہے۔’’ گم‘‘ کے فنکاروں نے پیر کی شب جوہرٹاؤن کے مقامی شاپنگ مالز کا دورہ کیا اور شائقین کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے بھرپور تشہیری مہم میں حصہ لیا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.