6 ہزارفنکاروں کو4 لاکھ مالیت کا ہیلتھ کارڈجاری کریں گے،فیاض الحسن چوہان

6 ہزارفنکاروں کو4 لاکھ مالیت کا ہیلتھ کارڈجاری کریں گے،فیاض الحسن چوہان

وزیر اطلاعات وثقافت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ میرٹ کی بنیادپرپنجاب کے چھ ہزارفنکاروں میں چارلاکھ روپے مالیت کا ہیلتھ کارڈجلدجاری کریں گے جن سے فنکاروں کے اہل خانہ کو طبی سہولیات مفت حاصل ہوں گی جبکہ وائس آف پنجاب کے ذریعے نیا ٹیلنٹ سامنے لائیں گے۔

یہ بات انہوں نے راولپنڈی آرٹس کونسل میں 76 نئے آرٹسٹوں کے فن پاروں کی نمائش کی افتاحی تقریب کے موقع پر کہی۔ ناہیدمنظور،ڈائریکٹرآرٹس کونسل وقاراحمد،ڈائریکٹرتعلقات عامہ حامدجاویداعوان،آرٹسٹ اظہرقریشی اورطلباء وطالبات کی بڑی تعدادموجودتھی۔صوبائی وزیر اطلاعات وثقافت فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ہیلتھ کارڈسے فنکاراوراس کا خاندان فیض یاب ہوسکے گا تا کہ کسی بھی مشکل کی گھڑی میں اس کوپریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انھوں نے کہا کہ چارلاکھ روپے تک کے صحت کے حوالے سے اخراجات حکومت برداشت کرے گی۔انھوں نے کہا کہ وائس آف پنجاب اپنی نوعیت کا واحدپروگرام ہوگا جہاں دوردرازسے علاقوں کے گلوکاروں کواپنی صلاحتیں دکھانے کا موقع ملے۔ انھوں نے بتایا کہ راولپنڈی،ملتان،فیصل آباداور لاہور سے 20 20, گلوکاروں کومنتخب کیا جائے گا جبکہ فائنل مقابلے لاہورمیں منعقدہوں گے۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ حکومت وزیراعظم عمران خان کے ویثرن اوروزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کی قیادت میں انقلابی اصلاحات لائے گی۔ پچھلے کئی سالوں سے ملک میں لوٹ مارکابازارگرم رہالیکن اب دونوں ہاتھوں سے ملک کولوٹنے والوں کوحساب دینا ہوگا۔ناہیدمنظورنے اپنے خطاب میں کہا کہ ئے آرٹسٹوں کوپلیٹ فارم دینا آرٹس کونسل کا خاصہ رہا ہے۔انھوں نے کہا آرٹسٹ اظہرقریشی نے بہت محنت سے آرٹسٹوں کی تربیت کی ہے۔یہ تین روزہ نمائش کالج آرٹس اکیڈیمی کے اشتراک سے منعقدہوئی۔تقریب کے اختتام پرصوبائی وزیربرائے اطلاعات وثقافت فیاض الحسن چوہان نے نمائش کے شرکاء میں سرٹیفیکیٹس بھی تقسیم کیے۔

You might also like

Comments are closed.