وزیر ثقافت پنجاب نے وعدہ پورا کردیا, بزدار نے چیک دے دیئے

وزیر ثقافت پنجاب نے وعدہ پورا کردیا, بزدار نے چیک دے دیئے

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے معروف گلوکارہ تصور خانم اور معروف کامیڈین ببوبرال مرحوم کی بیوہ کو مالی امداد کے چیک دے دیئے ہیں ‫مالی امداد کے چیک وزیراعلیٰ آفس میں تصور خانم کے بھتیجے اورببوبرال کی بیوہ نے وزیراعلیٰ سے وصول کیے۔‬
‫وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے تصور خانم کو 5 لاکھ روپے اور ببوبرال کی بیوہ کو3 لاکھ روپے کی مالی امداد کے چیک دیئے گئے۔

‬‫اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ حکومت فنکاروں کی قدرکرتی ہے اور ان کی خدمات کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتی ہے ‫مالی مشکلات کا شکار فنکاروں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ عثمان بزدار‬ نے کہا کہ ‫فنکاروں کی معاونت کا سلسلہ جاری رہے گا۔ ‫ببوبرال کے معذور بیٹے کی دیکھ بھال کیلئے مستقل وظیفہ بھی دیا جائے گا۔‫ببوبرال کی بیٹی کے لئے ملازمت کا انتظام کریں گے. سیکرٹری اطلاعات و ثقافت بلال بٹ اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا آرٹس کونسل اطہر علی خان بھی اس موقع پر موجود تھے. واضح رہے وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان سے کچھ روز قبل ببو برال کی بیوہ نے ملاقات کی تھی جس میں وزیر اطلاعات و ثقافت نے ان کو یقین دہانی کروائی تھی کہ حکومت ان کے مسائل کو دیکھتے ہوئے ان کی مالی مدد کرے گی.

You might also like

Comments are closed.