بھارتی گلوکار پاکستانی حکومت کے شکر گزار

بھارتی گلوکار پاکستانی حکومت کے شکر گزار

بھارتی گلوکار وریندر سنگھ نے اپنے دورہ لاہور کو تاریخی قرار دے دیا. کہنے لگے وہ پاکستانی عوام ,حکومت اور پاکستانی میڈیا کی جانب سے محبت دینے پر ان کے بہت بہت شکر گزار ہیں. وریندر سنگھ نے پاکستانی گلوکارہ میگھا کے ساتھ گائے سونگ بارڈر پار کی دل سے تعریف کی. بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وریندر سنگھ نے کہا کہ وہ لاہور پاکستانی آرٹسٹ میگھا کی دعوت پر گئے تھے. میگھا پاکستان کی نامور آرٹسٹ ہیں انہوں نے ان کو اپنے سونگ کے لئے اپروچ کیا کیونکہ میرا تجربہ رہا ہے کہ پاکستانی آرٹسٹ بہت قابل ہیں پاکستان میں بڑے سے بڑا آرٹسٹ موجود ہے. بارڈر پار سونگ میگھا جی کے ساتھ گا کر جہاں بڑا اچھا لگا وہیں اس سونگ کی ویڈیو پاکستان جا کر شوٹ کروانا میرے لئے اعزاز سے کم نہیں ہے.طارق طافو نے بڑا خوبصورت میوزک بنایا ہے. وریندر سنگھ نے کہا کہ پہلے اس سونگ کو دبئی کرنے کا ارادہ تھا لیکن اس کے بول ہی کچھ ایسے تھے کہ اس کو لاہور جا کر کرنے کا فیصلہ کیا پاکستانی حکومت نے ویزا دینے میں فراخدلی کا مظاہرہ کیا اور پاکستانی عوام اور میڈیا نے بڑی عزت دی. ورہندر سنگھ نے کہا کہ جس روز لاہور گیا اسی روز سدھو جی بھی پاکستان گئے تھے خوش قسمتی سے کرتار سنگھ بارڈر کھلنے کا اعلان بھی ہوچکا تھا ہمارا سونگ بھی بارڈر پار تھا بس پھر جب تک لاہور میں رہا سدھو جی اور ہماری نیوز ہی چینلز پر چلتی رہی. بھارتی گلوکار وریندر سنگھ نے کہا کہ پاکستان میں کسی قسم کی کوئی مشکل پیش نہیں آئی اور نہ ہی ان پر کوئی پابندی تھی .بس ہر جگہ پر پیار ہی پیار ملا

You might also like

Comments are closed.