الحمراء میں شجر کاری مہم

الحمراء میں شجر کاری مہم

لاہورآرٹس کونسل کے ایگزیکٹوڈائریکٹراطہر علی خان نے آج الحمراء کے لان میں پودا لگاکر شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔ اس موقع پر معروف گلوکاراستاد حسین بخش گلوم ،لحمراء اکیڈمی آ پرفارمنگ آرٹس کے انچارج نیاز حسین لکھویرا اور اکیڈمی کے طلباء بھی موجود تھے۔ا طہر علی خان نے اس موقع پر کہا کہ پودے لگا نا کافی نہیں بلکہ اصل کام ان کی دیکھ بھال ہے ہمیں پودوں کی حفاظت اپنی اولاد کی طرح کرنی چاہئے کیونکہ ان کی نگہداشت سے معاشرے کو صاف ستھر ائی فضاء میسر آتی ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ گرین اینڈ کلین پاکستان ہماری ترجیحات میں سرفہرست ہونا چاہئے ،ہریالی اچھی صحت کی ضامن ہے جو دور جدید کے چیلنجر سے نبررآزما ہونے کیلئے ازحد ضروری ہے۔

You might also like

Comments are closed.