بھارتی فلم ’’ کے جی ایف (KGF)‘‘ 10جنوری کو پاکستان میں ریلیز ہوگی

بھارتی فلم ’’ کے جی ایف (KGF)‘‘ 10جنوری کو پاکستان میں ریلیز ہوگی

طبھارتی فلم ’’ کے جی ایف (KGF)‘‘ 200 کروڑ کمانے والی پہلی کناڈا فلم بن گئی, 10جنوری کو پاکستانی سنیماؤں کی زینت بنے گی۔

ایکشن اور ڈرامے سے بھرپور فلم سونے کے اسمگلروں کی باہمی رقابت اوراقتدار کے حصول کیلئے لڑائی اور ریشہ دوانیوں کا احاطہ کرتی ہے ۔

بھارتی فلمی صنعت کی مقامی زبان کناڈا میں بنائی گئی ہیوی بجٹ فلم ’’کے جی ایف(KGF)‘‘ نے جہاں فلمی پنڈتوں کو متاثر کیا ہے وہیں فلم کے جاندار اسکرپٹ اور فنکاروں کی بہترین اداکاری کو شائقین کو بھی اپنے سحر میں جکڑ لیاہے ۔ اکیس دسمبرکو سنیماؤں کی زینت بننے والی فلم دو ہفتوں کے اندر سنیما گھروں پر 200 کروڑ سے زائد بزنس کرکے بالی وڈ کے سپر سٹار فنکاروں شاہ رخ خان ،عامر خان اور امیتابھ بچن کی فلموں کو پیچھے چھوڑ چکی ہے اور تاحال کئی شہروں میں فلم کے شوز ہاؤس فل جار ہے ہیں ۔کناڈرا کے علاوہ ہندی زبان میں فلم میں 40کروڑ سے زائد کمائے ہیں جبکہ تامل ، تیلگو اور دیگر علاقائی زبانوں میں ہونے والا فلم کا بزنس الگ ہے ۔ممبئی کے کولار گولڈ فیلڈز میں سونے کے اسمگلنگ میں ملوث جرائم پیشہ عناصر کے دشمنی پر مبنی اس فلم میں مرکزی کردار یش اور سریندھی شیٹھی نے اداکئے ہیں جبکہ اسے ڈسٹری بیوشن کلب کے پلیٹ فارم سے رواں ہفتے 10 جنوری کو پاکستانی سنیماؤں کی زینت بنایا جارہا ہے ۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ ’’ کے جی ایف (KGF)‘‘ دو فلموں کی سیریز پر مشتمل فلم ہے جس کے دوسرے حصے کی پروڈکشن کا کام بھی جاری ہے اور اسی آئندہ برس سنیماؤں کی زینت بنایا جائے گا ۔

You might also like

Comments are closed.