صحافی کالونی سے متعلقہ ہر فیصلہ صحافی بھائیوں کی مشاورت سے ہوگا، فیاض الحسن چوہان

صحافی کالونی سے متعلقہ ہر فیصلہ صحافی بھائیوں کی مشاورت سے ہوگا، فیاض الحسن چوہان

صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت سردار عثمان بزدار اور عمران خان کی قیادت میں اس پرعزم ہے کہ صحافی برادری کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے اور اس ستون کی بنیادیں ہمارے صحافی بھائی ہیں۔ حکومت پنجاب جرنلسٹ سوسائٹی کے مسائل کے حل کے لیے پرعزم ہے اور صحافی کالونی کے بی اور ایف بلاک کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے۔
ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر برائے اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے آج اپنے دفتر میں سیکرٹری اطلاعات و ثقافت بلال احمد بٹ اور ایڈیشنل سیکرٹری محمد مظفر سمیت پنجاب جرنلسٹ ہاؤ سنگ سوسائٹی کے اہم افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سیکرٹری انفارمیشن بلال احمد بٹ نے صوبائی وزیر کو صحافی کالونی فیز ون اور فیز ٹو کے حوالے سے بریفنگ دی اور فیز ون کے بی بلاک اور ایف بلاک سے متعلقہ مسائل سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا صحافی کالونی سے متعلقہ اہم مسائل کی نشاندہی کی جا چکی ہے اور اگلا مرحلہ ان مسائل کا حل ہے۔ پاکستان تحریک انصاف صحافت دوست پالیسی پر عمل پیرا ہے اور ہر موقع پر تمام صحافی تنظیموں کو ساتھ لیکر چلنے پر یقین رکھتی ہے۔ میں اپنے صحافی بھائیوں کو یقین دلاتا ہوں کہ ان کے مسائل کے حل کے لیے میں ان کے ساتھ ہر فورم پر جاؤں گا اور خصوصا صحافی کالونی سے متعلق ہر فیصلہ صحافی بھائیوں کی مشاورت سے کیا جائے گا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.