شاباش چوہان

فیاض الحسن چوہان کی وزیر اعلی پنجاب سے اہم ملاقات

صوبائی وزیر برائے اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان کی وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیر اعلی ہاؤس میں اہم ملاقات ,
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت کی کارکردگی کو سراہا
ملاقات میں محکمہ اطلاعات و ثقافت میں بہتری کے لئے ممکنہ اقدامات پر غور کیا گیا.
فیاض الحسن چوہان نے وزیر اعلی پنجاب کو اپنے محکمے کی کارکردگی کے حوالے سی تفصیلی بریفنگ دی۔وزیر اعلی پنجاب نے صوبائی وزیر ثقافت کو علاقائی کلچر، موسیقی اور تھیٹر کو پروموٹ کرنے کی خصوصی ہدائت کی۔
سردار عثمان بزدار کی جانب سے صوبائی وزیر اطلاعات کو جنوبی پنجاب کے فنکاروں کے لئے بھی خصوصی پالیسی تشکیل دینے کی ہدائت کی گئی۔ وزیر اعلی پنجاب نے صوبے میں ثقافتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے فیاض الحسن چوہان کو موثر لائحہ عمل تیار کرنے کی بھی ہدایت کی. وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے تھیٹر میں فیملی کلچر کے فروغ کے لئے صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت کی کاوشوں کو سراہا گیا.

You might also like

Comments are closed.