سبط حسن کا معشوقیاں ریلیز ہوتے ہی چھا گیا

سبط حسن کا معشوقیاں ریلیز ہوتے ہی چھا گیا

گلوکار سبط حسن کا نیا ویڈیو سونگ "معشوقیاں ” سونی میوزک انڈیا نے ریلیز کردیا.ویڈیو ریلیز ہوتے ہی مقبول ہونا شروع ہوگیا. یہ ویڈیو نیوزی لینڈ کے خوبصورت مقامات پر شوٹ کیا گیا ہے۔ سونگ کو سبط حسن نے خود کمپوز کیا ہے ۔ شاعری عرفان سلیم اور سبط حسن کی ہے۔

گانے کی میوزیکل ارینجمینٹ حسن بادشاہ جبکہ میوزک پروڈیوسر جے علی ہیں۔ اس گانے کو پاکستان اور بھارت کے ٹیلی ویژن چینلز کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی پزیرائی مل رہی ھے۔ خصوصاً نوجوان طبقے میں اس سونگ کو بہت پسند کیا جارہا ہے. گلوکار سبط حسن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہت دیر سے اپنے پرستاروں کے لئے نیا کام رہا تھا ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ معیاری کام کروں یہ ویڈیو میری طرف سے پرستاروں کے لئے نئے سال کا تحفہ ہے سبط حسن نے کہا کہ ابھی مذید کام ہورہا ہے جلد دو اور ویڈیوز ریلیز کروں گا.یہ ویڈیوز بھی سونی میوزک انڈیا سے ریلیز ہوں گے

You might also like

Comments are closed.