ڈھول پلیئر عریشمہ نے شوبز ستاروں کے جھرمٹ میں سالگرہ کا کیک کاٹا

ڈھول پلیئر عریشمہ نے شوبز ستاروں کے جھرمٹ میں سالگرہ کا کیک کاٹا

ڈھول پلیئر عریشمہ نے اپنی سالگرہ کا کیک رنگ رنگ تقریب میں کاٹا. لاہور کے مقامی شادی ہال میں منائی گئی .تقریب میں عریشمہ کے عزیزواقارب کے علاوہ شوبز شخصیات نے بھرپور شرکت کی. عریشمہ کو جہاں مبارکباد دی گئی وہیں پھول اور تحائف بھی دئیے گئے. سالگرہ تقریب میں طارق ممتاز, احسن ملک, بلاول علی خان, ناصر بیراج بشریٰ ماروی, لائبہ خان ,شاہ رخ علی, احمد نواز ,بابر انجم, عدیل ملک ,مختار احمد, غلام عباس ,نوید بخاری ,عباس رائے, مظہر راہی, اظہر بٹ اور دیگر شامل تھے. گلوکارہ حمیرا ارشد مظہر راہی ناصر بیراج بابر انجم احمد نواز بشری ماروی نے پرفارم کیا. عریشمہ نے مہمانوں کے ساتھ ساتھ میڈیا کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آج میری سالگرہ ایک بار پھر میڈیا کی وجہ سے یاد گار بن گئی ہے.

عریشمہ کی والدہ صنم خان نے کہا کہ میری بیٹی نے بہت کم عرصہ میں نام بنایا ہے اللہ تعالی کے بعد وہ میڈیا کی مشکور ہیں جو ان کا ساتھ دیتا ہے.

You might also like

Comments are closed.