مجھے تحفظ چاہئے, پروڈیوسر شہزاد ریاض

مجھے تحفظ چاہئے, پروڈیوسر شہزاد ریاض

فلم اور ٹی وی پرڈیوسر شہزاد ریاض پر نامعلوم افراد نے بھتہ نہ دینے پر فائرنگ کردی جس میں وہ بال بال بچے ۔شہزاد ریاض نے اس سلسلے میں تھانہ اقبال ٹاون میں نامعلوم بھتہ خوروں کے خلاف درخواست دیتے ہوئے پولیس کے اعلی حکام سے تحفظ کی اپیل کی ہے ۔شہزاد نے اس سلسلے میں میڈیا کو بتایا کہ انہیں چند ماہ قبل نامعلوم افراد کی جانب سے تیس لاکھ روپے بھتہ مانگنے کی فون کالز آئیں تھیں جس پر انہوں نے پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے ان کے گھر کے پاس گشت بڑھا دیا اور انہیں مکمل سپورٹ کیا لیکن اب گزشتہ رات نامعلوم دو افراد موٹر سائیکل پر ان کے گھر آئے اور انہیں بھتہ کی ایک پرچی دینے کا بعد یہ کہا کہ یہ تمہیں آخری وارننگ ہے اور ان پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے ۔واقعے کی اطلاع مقامی پولیس کو کی گئی درخواست دے دی ہے ۔جس پر تاحال کوئی کاروائی عمل میں نہیں لایی گئی اور نا ہی پولیس نے تاحال ایف آئی آر لانچ کی ہے ۔شہزاد ریاض کا کہنا ہے کہ اعلی حکام انہیں تحفظ دیں.

You might also like

Comments are closed.