ملکہ ترنم نور جہاں کو خراج عقیدت

لاہورآرٹس کونسل کے زیر اہتمام ملکہ ترنم نور جہاں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے موسیقی کے پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔جس میں ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہورآرٹس کونسل اطہر علی خان کی خصوصی شرکت کے علاوہ ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اور گلوکاروں کی کار گردگی پر داد د ئیے بغیر نہ رہ سکے ۔دیکھنے والے موسیقی کے شوقین افراد نے لاہورآرٹس کونسل کی اس کاوش کو سراہا۔گلوکارہ ترنم ناز نے اپنی استاد ملکہ ترنم نور جہاں کے گائے گیتوں کو گا کر خوب داد سمیٹی. سحر, امن علی نے بھی پرفارم کیا. ایگزیکٹوڈائریکٹر اطہر علی خان نے اس پروگرام کے حوالے سے کہا کہ ملکہ ترنم نور جہاں کا نام موسیقی کاایک بڑا حوالہ ہیں ان کی خدمات کی وجہ سےٍ دنیا میں پاکستان کی عزت ووقار میں اضافہ ہوا۔آئندہ بھی لاہورآرٹس کونسل کے زیر اہتمام ملک کے لیجنڈ وں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ایسے پروگرام ترتیب دیے جاتے رہیں گے۔ واضح رہے لاہور آرٹس کونسل الحمرا کئی دہائیوں سے فنون لطیفہ کے فروغ میں اپنی ذمہ داریاں نہایت احسن طریقے سے انجام دے رہا ہے۔متذکرہ پروگرام بھی اس سلسلے کی ایک کڑی ہے۔
On

You might also like

Comments are closed.