ظفر اقبال نیویارکر کا وعدہ

لاہور پہنچ کر نیا سونگ ریکارڈ کرایا

گلوکار ظفر اقبال نیویارکر نے پاکستان آتے ہی ویلنٹائن ڈے کے لئے گانا ریکارڈ کروا دیا۔ ظفر اقبال نیویارکر گذشتہ روز امریکہ سے لاہور پہنچے اور انہوں نے اقبال ٹاﺅن کے مقامی سٹوڈیو میں ویلنٹائن ڈے کا گیت ”وعدہ تم سے ہے یہ میرا“ ریکارڈ کروا دیا،جس کی کمپوزیشن ساجد علی سجی اور میوزک ارینجر کامران ہیں۔ گلوکار ظفر اقبال نیویارکر نے کہا کہ وہ اپنی فیملی کے ہمراہ آیا ہوں اور یہاں ایک ہفتہ قیام کرونگا۔ اسی لئے آتے ہی گانا ریکارڈ کروایا .انہوں نے بتایا کہ اس گانے کا ویڈیو بھی بنایا جائیگا جو جلد ہی سوشل میڈیا سمیت میوزک چینلز پر آن ائیر کردیاجائیگا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.