ایم ڈی پی ٹی وی کا لاہور مرکز کا دورہ

ارشد خان کی مختلف شعبوں کے سربراہان سے ملاقات

 پاکستان ٹیلی ویژن کے منیجنگ ڈائرایکٹر ارشد خان نے پی ٹی وی لاہور مرکز کا دورہ کیااور مختلف شعبوں کے سربراہان سے ملاقات کی۔ انہوں نے لاہورمرکزکے شعبہ پروگرام، حالات حاضرہ،  نیوز، آئی ٹی، ڈیزائن اور انجینرنگ کے شعبوں کی موجودہ ورکنگ، پیشہ ورانہ امور اوران میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے مختلف معاملات پر غور کیا۔اس موقع پر منیجنگ ڈائرایکٹر ارشد خان نے کہا کہ پاکستان ٹیلی ویژن ملک کی نظریاتی سرحدوں کا محافظ اہم قومی نشریاتی ادارہ ہے، اس ادارے کی بہتری اور ملازمین کی فلاح و بہبود میری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہم سب کا اداراہ ہے اور ہم سب نے ملک کر شبانہ روز محنت کرکے اسکی درخشاں روایات کو بحال کرنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس ادارے کو خسارے سے نکال کر ترقی کی راہ پر ڈالنے کے لئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائی جائیں گی۔ ایم ڈی پی ٹی وی نے مزید بتایا کہ پروڈیوسروں کی تخلیقی صلاحیتوں سے استفادہ کرنے اور اسے مارکیٹ کے رجحانات سے ہم آہنگ کرنے کے لئے مراکز کو فعال اور شعبوں کے سربراہان کو خود مختار کیا جارہا ہے اور اس سلسلے میں  وہ ہر سطح پراپنا تعاون کرنے کے لئے تیار رہیں گے۔اس مو قع پر جنرل منیجر لاہور مرکز سیف الدین نے ایم ڈی کو پی ٹی وی مرکزمیں جاری پروگرامنگ اور آئندہ شروع کئے جانے والے پروگرامز کے متعلق بتایا۔ بعد ازاں پی ٹی وی کے منیجنگ ڈائرایکٹر نے شعبہ نیوز، حالات حاضرہ اور پروگرام کے سربراہان اور پروڈیوسرز سے الگ الگ ملاقات بھی کی اور ان کے شعبوں کی کارکردگی، مسائل اور ان کے حل کے حوالے سے تفیصل سے بات چیت کی۔

You might also like

Comments are closed.