یوم یکجہتی کشمیر, نمائش اور سیمینار

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے, اطہر علی خان

لاہورآرٹس کونسل الحمراء کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ نمائش کا افتتاح صوبائی وزیر برائے پاپولیشن ویلفیئر لیفٹیننٹ کرنل(ر) محمد ہاشم ڈوگر نے کیا۔اس موقع پر انھوں نے کہا کہ جب پاکستان معاشی اور دفاعی اعتبار سے مضبوط ہوگا تو بھارت مجبور ہوگا کہ کشمیریوں کی آزادی کے لئے مل بیٹھ کر اس مسئلہ کا پرامن حل نکالا جائے،ہماری سفارتی کاوشیں کا مقصد عالمی ضمیر کو حرکت میں لانا ہے۔ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہورآرٹس کونسل الحمراء اطہر علی خان نے کہا کہ عالم اسلام کشمیرکے مسئلہ پر ہمیشہ کشمیر ی عوام کے ساتھ کھڑا ہے، پاکستان نے دنیا کے ہر فورم پر کشمیریوں کی بات کی ہے اور بھارتی ظلم کے جواب میں کشمیریوں کی پر امن جدوجہد کی اہمیت کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کیا ہے وہ وقت دور نہیں جب کشمیری عوام کی پر امن جدوجہد نتیجہ خیز ثابت ہوگی۔نمائش میں آویزاں فن پاروں میں کشمیر یوں کی پرامن جدوجہد کو دیکھا یاگیا ہے۔ یوم یک جہتی کشمیر کے حوالے سے ایک سیمینا ر کا انعقاد بھی الحمرا ادبی بیٹھک میں ہو ا،ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمرا اطہر علی خان نے سیمینار کی صدارت کی. جس کی کنول فیروز نے کی،نیاز حسین لکھویرا،صبح صادق اور الحمرا اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹ کی طالبات نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لئے اپنے اپنے مقالے پیش کئے۔نمائش اور سیمینار میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

You might also like

Comments are closed.