آرٹسٹ ملک و قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں

وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن کا خطاب

پنجاب کے وزیراطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ قلم ، برش اور رنگوں کی مدد سے آرٹ کے نادر فن پارے تخلیق کرنے والے آرٹسٹ ملک و قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ ان کے فن کے فروغ کے لئے حکومت پنجاب کی طرف سے ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔
انہوں نے یہ بات راولپنڈی آرٹس کونسل میں فائن آرٹ کے سینئر آرٹسٹوں کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ ڈائریکٹر آرٹس کونسل وقار احمد بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ فائن آرٹ کے شعبہ سے منسلک ادارے پینٹنگ اور فنون لطیفہ کے فروغ اور ترویج و ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور آرٹسٹوں نے اپنے فن اور خدا داد صلاحیتوں سے فن کے نادر نمونے تخلیق کئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی آرٹس کونسل میں ’’آرٹ بازار‘‘ منعقد کیا جائے تاکہ آرٹسٹوں کو اپنی تخلیقات لوگوں تک پہنچانے کے لئے پلیٹ فارم میسر آ سکے ۔ ملاقات کے دوران آرٹسٹوں نے صوبائی وزیر کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا اور آرٹ کے فروغ کے لئے متعدد تجاویز پیش کیں۔ صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان سے ملاقات کرنے والے آرٹسٹوں کے وفد میں سید نجم الحسن کاظمی، محمد عظیم اقبال، ناہیدہ رضا، عارف خان، الطاف حسین ، عمران سومرو، حاجی خالد پرویز، شکیل مرزا، وقاص احمد شائق، خرم شہباز بابری، یونس رومی، شہزاد احمد، اظہر حسین ، شرافت حسین اور ارشد محمود شامل ہیں ۔

You might also like

Comments are closed.