میگھا کی دعوت, وریندر بارڈر پار کر آئے

محبت کھینچ لائی,شکریہ پنجاب حکومت , وریندر سنگھ

بھارتی گلوکار وریندر سنگھ دس رکنی وفد کے ساتھ میگھا کی دعوت پر ایک بار پھر سے بارڈر پار کر کے لاہور پہنچ گئے. بھارتی گلوکار اور ان کے وفد کا میگھا کے شوہر نوید نے واہگہ بارڈر پر استقبال کیا. وفد گلوکارہ میگھا کے ویڈیوز کی لانچنگ تقریب میں شرکت کے لئے پاکستان آیا ہے. بھارتی گلوکار وریندر سنگھ اور ان کے وفد کا میگھا نے اپنی رہائش گاہ پر استقبال کیا, اس موقع پر گلوکارہ میگھا نے کہا کہ وہ وریندر سنگھ جی کو خوش آمدید کہتی ہیں. دراصل وریندر جی کا دوبارہ سے لاہور آنے کا مقصد ان کے ساتھ بنائی گئی ویڈیوز کی لانچنگ تقریب میں ان کی شرکت کرنا ہے. جو بارہ فروری کل الحمرا میں حکومت پنجاب کے تعاون سے ہورہی ہے جس پر خاص کر وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان کی شکر گزار ہوں. بھارتی گلوکار وریندر سنگھ نے میگھا کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میرا دوبارہ لاہور آنا میری پاکستان سے محبت ہے.جو مجھے یہاں کھنچ لائی ہے. ہم یہ پیار اور محبت کو مذید آگے بڑھانا چاہتے ہیں. کل کی تقریب میں شرکت کرنا میرے لئے ایک اعزاز کی بات ہے اور وہ بھی حکومت پنجاب کے مشکور ہیں کہ وہ آرٹسٹوں کو اتنی عزت دیتی ہے. میگھا نے بھارتی مہمانوں کی خوب تواضع کی.

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.