گلوکارہ میگھا کا خواب پورا,بارڈر پار کی لانچنگ

میوزک حلقوں کی جانب سے میگھا کو مبارکبادیں

الحمرا آرٹس کونسل لاہور میں محکمہ اطلاعات وثقافت کے زیر اہتمام” سانجھا پنجاب ” کے عنوان سے میوزک گالا کا انعقاد کیا گیا۔ صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کی۔ تقریب میں گلوکارہ میگھا اور بھارتی گلوکار وریندر سنگھ کے میوزک البم” بارڈر پار” کی لانچنگ کی گئی۔ اس رنگا رنگ تقریب میں گلوکارہ میگھا، وریندر سنگھ ، عارف لوہار، فرحانہ مقصود ,رائما خان, حیدر سلطان, طارق طافو, ہما علی, وقاص نے پرفارم کیا۔تقریب میں عارف لوہار کے تین نھنے منے صاحبزادوں کی پرفارمنس کمال کی تھی. کامیڈین نواز انجم اور گلوکار احمد نواز نے بھی پرفارم کیا. میلوڈی کوئین شاہدہ منی, حمیرا ارشد اور خوشبو نے میگھا کو البم کی لانچنگ پر مبارکباد دی. تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ آج گلوکارہ میگھا کی میوزیکل البم کی تقریب میں بارڈر پار سے فنکار آئے ہیں میں بتانا چاہتا ہوں کہ پاکستانی زندہ دل ہیں، پاکستانی محبت کرنے والے لوگ ہیں،صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے وریندر سنگھ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ لاہور دوسری بار آئے ہیں پاکستان میں ان کو پیار ہی ملے گا ، یہاں کوئی سیاہی نہیں پھینکھے گا اور نہ ہی کوئی تضحیک کرے گا، وزیر اعظم عمران خان کی کپتانی میں فنکاروں کیلئے جو کام کئے وہ پہلے نہیں ہوئے، سرکاری سرپرستی میں وائس آف پنجاب کے فاتحین کی سپورٹ کریں گے، کلچر پالیسی آئندہ ایک ماہ میں بنائی جائے گی، فن اور فنکاروں کو پروموٹ کر رہے ہیں، ہم نے جو فنکاروں کے لئے کام کیا وہ پچھلی کسی حکومت نے نہیں کیا ،پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کالج آف پرفامنگ ارٹس بنا رہے ہیں، ہر شعبہ زندگی میں پاکستان کو سنواریں گے، ہم کام کر رہے ہیں ڈرامے بازی نہیں۔گلوکارہ میگھا نے کہا کہ وزارت اطلاعات و ثقافت پنجاب کی مشکور ہوں جہنوں نے اتنی عزت بخشی . میں آج بہت خوش ہوں کہ ہم یہاں علاقائی اور جغرافیائی نہیں کی بلکہ میوزک کے ذریعے محبت اور بھائی چارے کا پرچار کررہے ہیں .دلوں کو ملا رہے ہیں اس کام میں ہر اس شخص کو خوشی ہوگی جو امن
کا خواہاں ہے. تقریب کی میزبانی کے فرائض سعید سہیکی نے انجام دئیے . تقریب میں سخی سرور بٹ, نوید شریف, چنگیز اعوان, سیف گورایہ, عینی طاہرہ, آصف اقبال, بلال چودھری, انس اسلم ڈولہ, جمشید خان, سہیل بخاری, نوید بخاری,عبدالرزاق اور دیگر شریک تھے.

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.